ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینسر کے مریض بچہ کی فیملی کا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ

کینسر کے مریض بچہ کی فیملی کا عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: شوکت خانم ہسپتال میں بچہ داخل نہ کئے جانے پر متاثرہ فیملی نے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ تاہم فیملی کا دوبارہ شوکت خانم بھیج دیا گیا۔

 سٹی 42 کے مطابق گوجرانوالہ کی متاثرہ فیملی نے پانچ سالہ عباس کو شوکت خانم ہسپتال میں داخل نہ کرنے کے خلاف کپتان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ انکے بچے کو کینسر ہے اور وہ اسے داخل کرانے کے لیے شوکت خانم ہسپتال لیکر گئے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے داخل کرنے سے انکار کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: تشدد کا نشانہ بننے والی بچی جان بچا کرعمران خان کے گھر پہنچ گئی

تحریک انصاف کے قائدین کا کہنا ہے کہ صاف پانی نہ ملنے پر بچے مر جاتے ہیں جبکہ انکا بچہ کینسر سے مر رہا ہے اسے شوکت خانم میں داخل کیوں نہیں کررہے۔ متاثرہ فیملی کافی دیر تک عمران خان کے گھر کے باہر موجود رہی تاہم اسے اندر بلوانے کے بعد یہ کہہ کر شوکت خانم بھجوا دیا گیا کہ انکا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔