تشدد کا نشانہ بننے والی بچی جان بچا کرعمران خان کے گھر پہنچ گئی

28 Jun, 2018 | 07:58 PM

رانا جبران
Read more!

عیشہ خان: مالکان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی کمسن گھریلو ملازمہ جان بچا کر  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر پہنچ گئی۔ سٹی فورٹی ٹو نے معاملے کی نشاندہی کرکے بچی کو چائلڈ پروٹکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔

سٹی 42 کے مطابق نارووال کی رہائشی چھ سالہ گڑیا کو اس کے والدین نے لاہور میں ملازمت پر رکھوا کر اسکی تنخواہ وصول کرلی جبکہ مالکان بچی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ بچی کا کہنا تھا کہ مالکان چھوٹی چھوٹی غلطی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ جس سے تنگ آ کر اس نے گھر سے بھاگنے میں عافیت جانی اور نامعلوم شخص اسکو زمان پارک چھوڑ گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایک اور بنت حوا درندگی کا نشانہ بن گئی

سٹی فورٹی ٹو نے معاملہ کی نشاندہی کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔ چائلڈ پروٹکشن بیورو حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کو ٹریس کر کے مالکان کی نشاندہی کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور بچی کی کفالت کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

مزیدخبریں