الحمرا ہال میں"گوشہ گیان" کی دسویں نشست کا انعقاد

28 Jun, 2018 | 07:35 PM

رانا جبران

عثمان الیاس: لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام گوشہ گیان کی دسویں نشست کا انعقاد، تقریب میں ناموار اداکارہ نشوبیگم  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 سٹی 42 کے مطابق لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام گوشہ گیان کی دسویں نشست کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطا محمد خان ،فلم ڈائریکٹر حسن عسکری ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارميشن ڈیپارٹمنٹ لاہور آرٹس کونسل نوید بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر نشوبیگم نے اپنے فلمی تجربات ومشاہدات شائقین کو بتائے اور حقوق العباد کے موضوع پر بھی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں