صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل،زعیم قادری نے نیب میں بیان قلمبند کروا دیے

28 Jun, 2018 | 06:19 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعود بٹ:سابق صوبائی وزیر زعیم قادری صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا دیا۔ زعیم قادری نیب پیشی کہ بعد ایک بار پھر اپنی قیادت پر برسے،ان کا کہنا ہے کہ جیت کر بتاوں گا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں۔

سابق لیگی رہنماء زعیم قادری صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں نیب مشترکہ ٹیم کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کرایا۔ نیب ٹیم نے زعیم قادری سے صاف پانی کمپنی میں مہنگے داموں ٹھیکوں کے متعلق پوچھ گچھ کرتے ہوئے بیان قلمبند کیا۔ نیب نے زعیم قادری سے 45 منٹ تک صاف پانی کے متعلق تحقیقات کرتے بیان ریکارڈ کیا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:کپتان نے مظاہرین سے بچنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی
زعیم قادری نے کہا کہ میں خود صاف پانی کمپنی کا حصہ نہیں تھا۔ اہلیہ صاف پانی کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹر میں شامل تھی جنہوں نے بعد میں استعفیٰ دے دیا تھا۔ میرے بھائی صاف پانی کمپنی میں بغیر کسی تنخواہ کے کام کیا۔ نیب نے جو پوچھا وہ سب بتا دیا ہے۔ 25 جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور قبرستان نہیں، میں جھنگ لٹر رہا ہوں، لاہور پنجاب کی جن سے جھنگ ہے، وہ لاہور کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا پاکستان اور دیگر ممالک کے لوگ سپورٹ کر رہے ہیں۔ اگر الزام ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دونگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف چودہری نثار نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔علیم خان کا مشکور ہوں مگر میں منزل کی طرف اکیلا چلوں گا۔کیمرہ مین علی نعمان کے۔

مزیدخبریں