عام انتخابات 2018 سے قبل غریبوں کی چاندی ہوگئی

28 Jun, 2018 | 06:14 PM

رانا جبران

سیرت نقوی: عام انتخابات 2018 غریبوں پر مہربان، بینرز اور جھنڈوں میں استعمال ہونے والی بانس کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔ بانس کی لکڑی کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہونے لگی۔

 سٹی 42 کے  مطابق بانسوں کا بازار پارٹی کارکنان کی اماجگاہ بننے لگا۔ الیکشن کے آتے ہی پارٹی کارکن دکانداروں کو دن میں سو سو بنڈل بنانے کا حکم دینے لگے۔ بانسوں کی مانگ میں اضافہ ہوتے ہی ان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ کوئی آری کی مدد سے بانسوں کو کاٹنے میں مصروف نظر آیا تو کوئی رندے سے چھیلتا ہوا۔ ہر کوئی اپنا آرڈرپورا کرنے میں مصروف ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بڑوں کے بعد بچے بھی مسلم لیگ ن کیخلاف میدان میں آگئے

دکانداروں کا کہنا تھا کہ الیکشن کے آتے ہی بانس کی لکڑی کا ریٹ بڑھ گیا ہے جو پہلے 100 کی تھی اب ڈھائی سو میں بک رہی ہے۔ مارکیٹ میں بھی اس کے ریٹ بڑھا دیے گئے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے: پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

قصور،سرگودھا اور منڈی بہاوالدین سے آنے والے ان بانسوں میں کالا بانس، ساوا بانس جسے قلم بانس بھی کہتے ہیں، چھوٹی پوری، اور پانگا بانس شامل ہیں۔

بانس کی لکڑی جہاں مختلف اشیاء بنانے کے کام آتی ہے وہی الیکشن کے آتے ہی پارٹی جھنڈوں اور بینرز کو بنانے کے لیے بھی اس کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

مزیدخبریں