مریم نواز نے یاسمین راشد کی خواہشات پر پانی پھیردیا

28 Jun, 2018 | 05:37 PM

رانا جبران

شاہ رخ ندیم: این اے 125 سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ مریم نواز این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑرہی، میری خواہش ادھوری رہ گئی ہے۔

 سٹی 42 کے مطابق ٹیمپل روڈ صفاوالہ چوک میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی مہم کی کا آغاز کردیا۔ انہوں نے دکانداروں سے ملاقات کی اور ان میں پمفلیٹ تقسیم کئے۔

پڑھنا مت بھولئے: مریم نواز نے الیکشن کیلئے حلقے فائنل کرلیے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف کے حلقے کی اصل شکل لوگوں نے دیکھ لی ہے۔ ن لیگ نے جو 2 ارب روپے اس حلقہ میں خرچ کئے ہیں اس کا حساب مانگیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش تھی کہ مریم میرے مقابلے میں الیکشن لڑتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  الیکشن سے قبل مریم نواز نے تیسرا یوٹرن لے لیا

یاسمین راشد نے کہا کہ ہفتے کو چیف جسٹس کے سامنے اپنے حلقہ کی ووٹر لسٹ چیلنج کرے گی امید ہے وہ اس پر سوموٹو لے گےانکا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاوس، مئیر، ڈپٹی مئیر کے دفتر مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دفاتر بنے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں