جمال الدین: مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز شریف صوبائی اور قومی دو حلقوں سے الیکشن لڑیں گی۔ پی پی 173 اور این اے 127 کے ریٹرنگ افسران کو مریم نواز کا پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا گیا ہے۔ مریم نواز کے نمائندے تنویر ضاء بٹ اور دیگر لیگی کارکنان نے ٹکٹ جمع کرائے۔
سٹی 42 کے مطابق مریم نواز کے بیرون ملک ہونے سے ان کے مقررہ نمائندے تنویر ضیاء بٹ اور دیگر لیگی کارکنوں نے ان کے پارٹی ٹکٹ دنوں حلقوں کے ریٹرنگ افسران کو جمع کروائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
مریم نواز کے نمائندے تنویر ضیاء بٹ پہلے پی پی173 کے ریٹرنگ افسر خاور رفیق کے پاس پیش ہوئے اوران کو مریم نواز کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع کرایا۔ پھر وہ این اے127 کے ریٹرنگ افسر گل عباس کے روبرو پیش ہوئے اور قومی حلقے کیلئے پارٹی ٹکٹ جمع کرایا۔
پڑھنا مت بھولئے: بڑوں کے بعد بچے بھی مسلم لیگ ن کیخلاف میدان میں آگئے
مریم نواز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ مریم نواز دنوں حلقوں پی پی 173 اور این اے 127 سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ مسلم لیگ نون یوتھ فورس نے دنوں حلقوں میں ان کی انتخابی مہم کا آ غاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ نون برطانیہ زبیر گل، صدر یوتھ ونگ لاہور ڈویژن حافظ جمیل، الطاف میو اور محمد سرور بھی ہمراہ تھے۔