بڑوں کے بعد بچے بھی مسلم لیگ ن کیخلاف میدان میں آگئے

28 Jun, 2018 | 04:52 PM

رانا جبران

فرحان یامین: بڑوں کے بعد بچے بھی میدان میں آگئے، مسلم لیگ نون کی جانب سے این اے 123 سے ملک ریاض کو ٹکٹ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ملک ریاض نا منظور کے نعرے لگاتے رہے۔

 سٹی 42 کے مطابق سیاسی پارٹیوں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاسی کارکنان اپنی پسندیدہ امیدوار کو ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ

دوسری جانب شاہدرہ میں مسلم لیگ نون کی جانب سے سابق ایم این اے ملک ریاض کو ٹکٹ دینے کے خلاف پہلے بڑوں نے بینرز لگوائے پھر بچے بھی میدان میں کود پڑے، پارٹی فیصلہ کے خلاف نعرے بازی کرتے نظر آئے، اور ملک ریاض نا منظور، نامنظور کہتے رہے۔

مزیدخبریں