فلم سٹار بابرہ شریف کی دکان کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا

28 Jun, 2018 | 04:17 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) فلم سٹار بابرہ شریف کا دکان کی ملکیت کے معاملہ، ڈماس جیولرکے مالک غلام علی امجد کا سول جج فہیم الحسن شاہ پرعدم اعتماد، غلام علی امجد کیخلاف بابرہ شریف نے دکان خالی کرانے کیلئے دعویٰ دائرکیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستانی فلم ”لوڈ ویڈنگ“ کا پہلا آفیشل ٹیزر ریلیز کردیا گیا

سٹی 42 کے مطابق فلم سٹار بابرہ شریف کی دکان کا معاملہ، ڈماس جیولر کے مالک غلام علی امجد کو سول جج فہیم الحسن شاہ پرعدم اعتماد ہے۔ غلام علی نے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی  درخواست دائرکردی ہے۔

دوسری جانب غلام علی امجد کا کہنا ہے کہ سول جج پراعتماد نہیں ہے۔ کیس دوسری عدالت میں منتقل کیا جائے۔ غلام علی امجد کیخلاف بابرہ شریف نے دکان خالی کرانے کیلئے دعویٰ دائر کیا تھا۔ سیشن جج لاہور نے فریقین کے وکلا کو3 جولائی کو طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں