(سٹی 42): لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کی اپیل پر سماعت کی۔فواد چودھری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔ ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ منسلک ان کے اثاثوں کی دستاویزات کا جائزہ نہیں لیا، کاغذات نامزدگی میں ایف بی آر کی مصدقہ کاپی ساتھ لف کی گئی تھی، ٹریبونل نے لف دستاویزات کو نظر انداز کرتے ہوئے نااہل قرار دے دیا لہٰذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور کا موسم کب تک خوشگوار رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےحیران کن پیشگوئی کردی
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما کو جہلم کے حلقہ این اے 67 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔25 جولائی شیر کی فتح کا دن ہوگا: حمزہ شہباز
فواد چودھری نےفیصلےپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا پی ٹی آئی اور عوام کی فتح ہے۔