ہاکی چیمپیئنزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا؟تمام رازوں سے پردہ فاش ہوگیا

28 Jun, 2018 | 03:05 PM

حرااعوان

عرفان قریشی: کرکٹ کےبعد قومی کھیل ہاکی بھی میچ فکسنگ کی زدمیں آگیا، سابق قومی کھلاڑی زاہدشریف نےچیمپیئنزٹرافی میں میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بعد اب قومی کھیل ہاکی بھی میچ فکسنگ کی زدمیں آگیا۔ سابق قومی کھلاڑی زاہدشریف نےچیمپیئنزٹرافی میں میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا۔ سابق قامی کھلاڑی ذاہد شریف کا کہنا تھا کہ ہاکی چیمپیئنزٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا۔ بہت بار ہم تین صفرکےباوجود بھی میچ میں واپس آئے۔ قومی ٹیم کےغیرملکی کوچ نےبھارت کو چارگول کرنےکاموقع دلوایا۔

ذاہد شریف کا مزید کہنا تھا کہ کوچ نےدو صفرکےبعد گول کیپرعمران بٹ کوباہربلالیا۔ گول کیپرکوواپس نہ بلایا جاتا توکم سےکم برابریامیچ جیتا بھی جاسکتا تھا۔ عمران بٹ کی غیرموجودگی میں ٹیم کومزید دوگول کاخسارہ ہوا۔

مزیدخبریں