لاہور ائیرپورٹ ڈینگی مچھر کی افزائش گاہ بن گیا

28 Jun, 2018 | 02:35 PM

حرااعوان

نبیل ملک: دو روز بعد بھی لاہور ایئرپورٹ کی پارکنگ سے بارش کے پانی کا نکاس مکمل نہیں کیا جا سکا، فضا تعفن زدہ ہو گئی جبکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کے خطرات بھی منڈلانے لگے، لیکن انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہیں رینگی۔

لاہور ایئرپورٹ کا رُخ کرنے والے مسافروں سمیت عملےکے مطابق ایئرپورٹ کی پارکنگ میں دو دن سے جمع بارشی پانی تعفن کا باعث بن رہا ہے۔پانی جمع رہنے سے مچھر کی افزائش کے خدشے میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ 

 واضح رہے کہ بارش برسنے کے دو روز بعد بھی ایئرپورٹ کی انتظامیہ بارش کے پانی کے نکاس میں ناکام ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو گاڑیاں پارک کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں