پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ

28 Jun, 2018 | 02:02 PM

حرااعوان

ناصرعلی: پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے روانہ،آسڑیلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سمیت پانچ ون ڈے میچزبھی کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے دورہ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ کوئی فیلڈنگ کوچ نہیں گیا۔ دورہ مختصر ہونے کی وجہ سے موجودہ کوچز سے ہی کام چلایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ سہ فریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور ون ڈے سیریز میں فیلڈنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری گرانٹ لوڈن کو سونپنے پر غور کررہا ہے۔ جو اس سے قبل بھی فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ون ڈے میچ میں سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو دو ٹوک جواب دے دیا 

 علاوہ ازیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، شعیب ملک، ، محمد نواز، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، آصف علی، عثمان خان شواری، حسن علی، حارث سہیل، یاسر شاہ اور محمد عامر شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے اور فائنل 8 جولائی بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی ٹرائنگولر سیریز کے بعد قومی ٹیم زمبابوے سے13 سے جولائی 22 جولائی تک پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

مزیدخبریں