ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں ہیپاٹائٹس کے مریض نے خودکشی کرلی

کوٹ لکھپت میں ہیپاٹائٹس کے مریض نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیشہ خان) کوٹ لکھپت میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا 25 سالہ نوجوان  نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
 
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر پچیس سالہ نوجوان حماد نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی، تاہم حماد کے اہل خانہ نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور کا موسم کب تک خوشگوار رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےحیران کن پیشگوئی کردی

حماد کے والد کا کہنا ہے کہ حماد آٹھ سال سے ڈپریشن اور ہیپاٹائٹس کا مریض تھا اسی وجہ سے اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔