(سٹی42) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔تحریک انصاف کے اہم رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خواجہ طارق رحیم کی وساطت سے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹریبونل کے پاس آراوکےفیصلے کومنظور،مسترد کرنیکااختیار ہے لیکن کسی بھی شخص کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں ہے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔25 جولائی شیر کی فتح کا دن ہوگا: حمزہ شہباز
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے تاحیات نااہل قراردینےکےفیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف کے ایک اور قریبی ساتھی کا پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دے دیا۔ فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ ایسے زنگ آلود چہرے قوم کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔
فیصلہ میں درج ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے۔ وہ آئین کی شق 62 ون ایف کے تناظر میں اہل نہیں ہیں۔ فیصلہ میں ایک شعر کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔