ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو دو ٹوک جواب دے دیا

وٹو خاندان نے پیپلزپارٹی کو دو ٹوک جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان سعادیہ: اوکاڑہ میں چار سیٹوں پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے وٹو خاندان کا پیپلزپارٹی کے ٹکٹ سے انکار،پارٹی نے مدمقابل امیدوارنامزد کردیے،میاں منظور وٹو نے پارٹی کے مرکزی نائب صدر ہونے کے باوجود پارٹی ٹکٹ کی درخواست نہیں دی۔

سٹی 42 کے مطابق میاں منظور احمد وٹو کی پارٹی ٹکٹ نہ لینے کی خواہش پر پیپلزپارٹی نے این اے 144 اوکاڑہ سے شہزاد نول کوپیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری کردیا۔ خرم وٹو نے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ہونے کے باوجود ٹکٹ کی درخواست نہیں دی۔ خرم وٹو نے این اے 143 ، پی پی 186 سے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کرائے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے پرکشش نمبر تیار 

 واضح رہے کہ خرم وٹو کے مقابلے میں ا ین اے 143 سے پیپلزپارٹی نے تنویر جٹ یا علی حسنین نقوی کوٹکٹ جاری کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حلقے میں بھی خرم وٹو کے مقابلے میں پیپلزپارٹی نے امیدوار میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو کی بیٹی روبینہ شاہین بھی پی پی 185 سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی اس حلقے سے بھی اپنا امیدوار دے گی۔