لاہور کا موسم کب تک خوشگوار رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےحیران کن پیشگوئی کردی

28 Jun, 2018 | 12:40 PM

Read more!

(سیرت نقوی) گزشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک بارشیں جاری رہیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور شہر پر بادلوں اور ہواؤں نے ڈیرے جما لیےہیں۔ بارشیں ہونے کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب86 فیصد ہے، جبکہ ہوائیں 1 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے اور وقفے وقفے سے بارش بھی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں