محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھر میں بڑی پابندی لگادی

28 Jun, 2018 | 12:16 PM

Read more!

(قیصر کھوکھر، عرفان ملک) محکمہ داخلہ نے جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم اور جلسے جلوسوں کے دوران کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے مراسلہ تمام ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو جاری کرتے ہوئے سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

 محکمہ داخلہ کی ہدایات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے انتخابی مہم کے دوران جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے تمام ڈویژنل ایس پی سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ لاہور پولیس پر امن ماحول میں عام انتخابات کروانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے کارکن کو جلسے جلوسوں کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز جلسے جلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کے ذریعے سکیورٹی معاملات طے کریں۔ جہاں ضرورت پیش آئے انہیں سکہورٹی بھی فراہم کی جائے۔

مزیدخبریں