پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود بھی کروڑ پتی نکلے، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

28 Jun, 2018 | 11:57 AM

Read more!

(یاور چودھری) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی۔

سٹی 42 کے مطابق انہوں نے کاغذات نامزدگی میں 6کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار 6 سو 37 روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔ شفقت محمود کے مختلف نجی کمپنیوں میں 23 لاکھ 58 ہزار کے شیئرز ہیں۔ان کے نام پر دو گاڑیاں بھی ہیں۔ جن کی مالیت 23 لاکھ 14 ہزار ہے۔

کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیل کے مطابق ان کے پاس 43 لاکھ 57 ہزاد 421 روپے بطور کیش رقم بھی موجود ہیں۔ جبکہ شفقت محمود کی اہلیہ 18 لاکھ 55 ہزار مالیاتی جیولری کی مالک ہیں ۔اوران کے 7 بینک اکاونٹس ہیں۔ شفقت محمود کے پاس 22 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا فرنیچر بھی موجود ہے۔

شفقت محمود نے ڈیڑھ سال کے دوران 8 غیر ملکی دورے کئے۔ اور 2015ء سے 2017ء تک 380 کنال زرعی اراضی کی آمدن پر 6 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ٹیکس ادا کیا۔

مزیدخبریں