25 جولائی شیر کی فتح کا دن ہوگا: حمزہ شہباز

28 Jun, 2018 | 11:37 AM

Read more!

(عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات ، کہتے ہیں کہ پچیس جولائی شیرکی فتح کادن ہوگا.

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنما سعود مجید سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، احمد سلیم بٹ، سید امداد حیدر شاہ سمیت دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کارکردگی اور بلند اخلاق کا مقابلہ جھوٹ اور بدزبانی سے نہیں کیا جاسکتا۔ قوم فیصلہ کرچکی ہے، 25 جولائی کو صرف اعلان ہوگا۔ منفی قوتوں کو صرف شکست نہیں عبرتناک شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیادت اور کارکن کے براہ راست رابطوں، حلقوں میں موثر کوآرڈی نیشن، گلے شکوے اور تحفظات مقامی سطح پر دور کرنے لیے بااختیار ورکرز کمیٹیوں کا اجراء کیا، کارکن پاکستان مسلم لیگ ن کا پیغام لے کر گھر گھر پھیل جائیں۔

 ان کا کہنا تھاکہ پچیس جولائی کو عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہوئے شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے۔

 انہوں نے سیاسی کارکنان کو زیادہ سے زیادہ ووٹرز پولنگ اسٹیشن تک لانے اور نتائج آنے تک مکمل چوکس رہنے کی ہدایت بھی کی۔

مزیدخبریں