ارشاد قریشی: راولپنڈی میں ہونے والے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان مزاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان آئی پی پیز کے مسئلے پر طویل بحث ہوئی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کرنا مشکل ہیں، عالمی معائدے ہیں، پاسداری مجبوری ہے۔
جماعت اسلامی کمیٹی رکن نے جواب دیا کہ آپ کے اپنے لوگوں کے آئی پی پیز میں شیئرز ہیں، جس پر عطاءاللہ تاررڑ نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی رہنماء کا شئیر کسی کمپنی میں نہیں ہے، یہ سب سوشل میڈیا کی باتیں ہیں۔
جماعت اسلامی کمیٹی نے کہا کہ آئی پی پیز لاگت سے کئی گناہ زیادہ کماچکے ہیں ان کو ہر صورت بند کیا جائے، آئی پی پیز مالکان نے عوام کا خون نچوڑدیا، اب معاہدوں پر بات ہونی چائیے، جس پر حکومتی کمیٹی نے جواب دیا کہ آپ کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچائیں گے۔