ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب نے بلال بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح کردیا

گورنر پنجاب نے بلال بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 توقیر اکرم: مریم نشاط کالونی کینٹ میں بلاول بھٹو زرداری کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب ہوئی۔

نائب صدر پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ ایڈون سہوترا نے تقریب میں گورنر پنجاب کا استقبال کیا ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا ۔ 

رہنما پیپلز پارٹی اسلم گل سمیت مسیحی جیالوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی، اس کے علاوہ ایشین پیسفک افریقن کمپاؤنڈ پاور لفٹنگ کی گولڈ میڈلسٹ بہنوں، ویرونیکا سہیل، ٹوینکل سہیل اور سبیل سہیل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب میں شریک پارٹی کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔ 

بلاول بھٹو کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ایڈون سہوترا کا شکرگزار ہو جنہوں نے بلال بھٹو کمیونٹی ہال کا افتتاح مجھ سے کروایا۔ ایڈون سہوترا لاہور میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ سے متحرک کرنے والے قائدین میں شامل ہے۔ گورنر ہاؤس مسیحی برادری کے لئے ہر وقت کھلا ہے۔ نشاط کالونی والوں کے لئے ایڈون سہوترا ہی گورنر ہے۔ سہیل سسٹرز کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی قوم نے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں کردار کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔موجودہ پیپلز پارٹی بھی اقلیتوں کو حقوق دلانے میں متحرک ہے۔ سندھ میں ہندو برادری کے لوگ براہ راست انتخابات میں حصہ لیتے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر مسیحی قوم سے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب سے بھی پیپلز پارٹی اقلیتوں کو براہ راست انتخابات میں لے کر آئے گی۔