ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن ای بلاک کا پارک جھاڑ جھنکار کا جنگل کیوں بن گیا؟

Johar Town Public PArk, E Bloch Johar Town park, Parks and Horticulture Authority, PHA, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی غفلت کے باعث شہر کے پارکوں کی حالت روز بروز خستہ ہوتی جا رہی ہے۔   ای بلاک جوہر ٹاؤن کا پارک بھی انتظامیہ کی فوری توجہ کا منتظر  ہے۔  پارک کی بیرونی دیواریں موجود نہیں،جھولے خستہ حال ہو چکے، بینچز بھی ٹوٹ پھوٹ گئے۔ اس پر مستزاد اب بارش کا پانی بھی پارک میں جمع ہو گیا جس سے یہاں تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش بڑھنے کا خطرہ ہے۔

  پارک میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، سیوریج اور بارش کا پانی بھی یہاں جمع ہے، بروقت پانی، کھاد نہ ملنے اور کٹائی نہ ہونے کے سبب  گھاس بھی پیلی پڑ گئی، تعفن اور بدبو بیماریاں پھیلانے کا باعث بننے لگا۔۔ پارک مین بڑی بڑی جھاڑیاں اگ چکی ہیں جو  آوارہ جانوروں کا مسکن بن چکی ہیں  اور نشے کے عادی افراد  نے بھی یہاں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے پارک کی ابتر صورتحال کے باعث بچوں کی تفریحی سرگرمیاں بری طرح متاثر  ہوئی ہیں۔

 انتظامیہ سے اپیل کی ہے پارک کی صفائی ستھرائی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر و مرمت کو بھی یقینی بنائے  تاکہ بچے سڑکوں پر خطرات مول لے کر کھیلنے کی بجائے یہاں آ کر کھیل سکین اور بزرگ بھی یہاں آ کر بیٹھ سکیں۔