بارش سے  گلبرگ تھری کی سڑکیں بھی ڈوب گئیں

28 Jul, 2024 | 09:54 PM

ثمرہ فاطمہ:  غالب روڈ گلبرگ تھری پر  بارش رکنے کے کئی گھنٹے بعد بھی بارش کا  پانی جمع ہے۔سڑک پر جا بجا گٹر وں کے مین ہول کھلے ہونے، بارشی پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔
بارش کے بعد غالب روڈ گلبرگ تھری بھی بارشی پانی کی نذر ہو گیا۔  روڈ پر جمع پانی لوگوں کی آمد و رفت متاثر کرنے لگا۔  روڈ پر جا بجا گٹر کھلے ہونے کے باعث رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حادثات سے بچاؤ کیلئے مین ہولر میں درختوں کی شاخیں کھڑی کر دیں تاکہ انہیں دیکھ کر  یہاں سے گزرنے والے سمجھ جائیں کہ یہاں پانی کے نیچے گٹر کا کھلا مین ہول ہے۔ 

 مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد یہ علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔  بارش کا پانی بعض نشیبی گلیوں میں نیچے گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا جو قیمتی سامان  کو خراب کر رہا ہے۔ 

علاقہ کے بارشی پانی میں پھنسے ہوئے مکینوں نے بے چارگی سے بتایا کہ متعدد بار واسا انتظامیہ کو درخواست دی ہے یہاں نکاسی آب کے مسئلہ کو حل کرے لیکن شنوائی نہ ہوسکی ۔  واسا انتظامیہ سے اپیل ہے کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنائے ۔

مزیدخبریں