مون سون کے چھٹے سپیل کی چند گھنٹے بارش نے لاہور کو ڈبو دیا

28 Jul, 2024 | 09:13 PM

سٹی42:  مون سون کے چھٹے سپیل کی چند گھنٹے کی بارش نے لاہور مین جل تھل ایک کر  دیا۔ آج اتوار کی صبح لاہور میں خوب جم کر بادل برسے۔مزنگ، جین مندر، جیل روڈ، پنجاب یونیورسٹی کے علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔گڑھی شاہو، شیرشاہ روڈ،مکہ کالونی،بھگت پور میں رم جھم نے سڑکوں گلیوں پر پانی کی دبیز تہہ تان دی۔ باغبانپورہ،شملہ پہاڑی ،فتح گڑھ ،مغلپورہ میں بھی بارانِ رحمت نے گلیوں اور سڑکوں کو پانی سے بھر دیا۔  تاہم بارش سے یہ ضرور ہوا کہ موسم خوشگوار ہوگیا ۔

 سمن آبادمیں سب سےزیادہ74 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔


لاہور میں موسلادھار بارش کے بعد پرانی انار کلی چرچ روڈ اور آئی جی آفس کے اطراف سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں ۔بارشی پانی میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہوتی رہیں ۔بچہ پارٹی نے بارش کے جمع پانی سے تالاب بنی سڑکوں پر خوب ہلہ گلہ کیا۔

بھاٹی چوک اور اس کے اطراف میں بارشی پانی جمع ہونے سے آمدروفت کا سلسلہ شدید متاثر رہا۔ ۔ کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے دکاندار اور رہائشی گھروں میں محصور رہے ۔

مون سون بارش کے باعث شادمان، شاہ جمال اور ملحقہ گلیاں نہر کا منظر پیش کرتی رہیں ۔۔ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آئیں ۔ ۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہر مون سون میں حلقے کا یہی حال ہوتااور انتظامیہ کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کرتی۔

موسلا دھار بارش کے بعد میکلیگن روڈ، پاک ٹی ہاؤس، اپر قرطبہ چوک اور وارث روڈ بھی پانی میں ڈوبے رہے ۔۔ ناصر باغ بھی تالاب کا منظر پیش کرتا رہا ۔۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سامنے بھی سڑک زیر آب رہی ۔

بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا۔۔ کینال روڈ سمیت متعدد انڈر پاس میں بارشی پانی جمع رہا ۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا رہا۔۔بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوتی رہیں ۔شہریوں نے نکاسی آب نہ ہونے پر انتظامیہ سے کشتیاں فراہم کرنے کا انوکھا مطالبہ کردیا۔

غالب روڈ گلبرگ تھری پر بھی بارشی پانی جمع رہا۔۔سڑک پر جا بجا کھلے گٹروں سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا رہا۔۔ علاقہ مکین انتظامیہ کی نااہلی پر دئیاں دیتے دکھائی دیئے۔

اپر مال سکیم میں موسلادھا ر بارش سے جمع پانی نے شہریوں کی مشکلات بڑھائیں ۔ ۔راہگیروں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو ئیں ۔۔شہریوں نے کہنا کہ انتظامیہ کا وقت پر اقدامات نہ اٹھانے سے پریشانی کا سامنا کررہے ہیں ۔

گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، ڈیوس روڈ پر بھی خوب جم کر بارش ہوئی ۔۔جمع بارشی پانی نے راہگیروں کی مشکلات میں بھی اضافہ کیا۔۔شہری بارشی پانی سے بندموٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دھکے لگاتے دکھائی دیئے۔

موسلا دھار بارش سے لاہور چڑیا گھر کی مرکزی دیوار گر گئی ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ۔ملبہ گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔۔ انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے بعد ملبہ ہٹادیا گیا اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ۔ بارش سے چڑیاگھر میں جانوروں کے پنجروں میں بھی پانی بھرا رہا۔۔لاہوریے مایوس گھروں کو لوٹ گئے

مزیدخبریں