اقصیٰ سجاد: بھاٹی چوک اور اس کے اطراف میں بارش کا پانی بارش رکنے کے کئی گھنٹے بعد بھی جمع ہے۔سڑکوں پر کافی زیادہ پانی جمع ہونے سے موٹر سائیکلوں، چاندگاڑیوں اور کاروں کو آمدروفت مین شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک کی رفتار بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
پانی چوک پر ایک فٹ جمع ہونے سے دکاندار اور رہائشی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ضروری کاموں کے لئے گھر سے نکلنے والوں خصوصاً خواتین کو شڑکوں پر گزرنے کی جگہ نہ ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا پرنا پڑ رہا ہے۔ بھاٹی چوک اور اس کے اطراف میں بارشی پانی جمع ہوئے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی واسا نے یہاں سے پانی نکالنے کے لئے کوئی انتظام نہیں کیا۔
دیگر علاقوں مین تو واٹر سکر بھیجے گئے اور بند ڈرین لائنیں چلانے کے لئے عملہ بھیجا گیا لیکن داتا دربار چوک کو سپردِ خدا کر دیا گیا۔
شہری اس بات پر نالاں دکھائی دیئے کہ تاحال پانی کی نکاسی کےحوالےسے اقدامات نہیں کئے گئے۔
مون سون کے دوران انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کے سارے پول آج کی زرا تیز بارش سے کھل گئے ہیں۔
شہریوں کا کہناتھا کہ ہر بارش کے بعد چوک کی یہی صورتحال دیکھنے میں آتی ہے۔دکانوں پر تو کیا گھروں میں جانا بھی ناممکن ہو جاتا ہے ۔کئی بار شہری اور بچے حادثوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔