محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے خبردار کردیا

28 Jul, 2024 | 07:36 PM

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالا ئی خیبرپختونخوا ، کشمیر ، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اورشمال مشر قی ، جنوبی بلو چستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدحبس رہنے کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش سےکشمیر، شمال مشرقی پنجاب، با لائی خیبر پختو نخوا، کو ہ سلیما ن اور ملحقہ شمال مشر قی بلو چستان کے پہا ڑی علا قوں کے مقامی اور بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس دوران موسلا دھار بارش کے باعث شمال مشرقی ، جنوبی پنجاب، پشاور اورزیریں سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے ۔ 

پیر  کے روز موسم کی صورتحال 

پیر  کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں صبح  یا رات کے دوران تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور،بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی،نوشہرہ، پشاور، مہمند، کو ہاٹ ، خیبر ،کرم، کرک ،بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال ،جہلم،سرگودھا،میانوالی ،گجرات، خوشاب ،گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، پاکپتن، ساہیوال ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، تو نسہ ، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی  اور جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع ژوب ، شیرانی،موسیٰ خیل ، بارکھان،کو ہلو، لورا لائی ،سبی،ہرنائی،زیارت، کوئٹہ، نصیر آباد ،ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد،قلات ،خضدار،لسبیلہ ،آواران ، کیچ ، اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی،جامشورو، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر،خیر پور، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔ 

مزیدخبریں