تحریک انصاف کا 5 اگست کو ملک گیر مظاہرے کرنے کا اعلان

28 Jul, 2024 | 05:56 PM

ویب ڈیسک : بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل میں ایک سال قید مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔  

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نکا کہنا تھا کہ کل کی میٹنگ میں ہم مظاہرہ کے حوالے سے فیصلے کریں گے،5اگست کو پورے ملک میں بڑے مظاہرے کریں گے،بانی پی ٹی آئی کو ایک سال قید میں5اگست کومکمل ہو جائے گا،عوام کو کہتا ہوں مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف باہر نکلیں،غریب آدمی کس طرح سے اس بڑھتی مہنگائی میں گزارا کریں گے،بہت سے ٹیکسٹائل بیٹھ گئیں ہیں۔ 

  اسد قیصر  کا کہناتھا کہ اس وقت ہمارے لوگ بری طرح سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں،اگر پارلیمنٹیرینز کی اس طرح تزلیل ہو گی تو پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے، میں سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو جماعت چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین پرسو موٹو لے،میں اپنےوکلاءسےکہوں گاسپریم کورٹ سےرجوع کریں،کیایہ ملک اس طرح سے چلے گا؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہباز شریف اور اس کی بھتیجی کے رویے کی مزمت کرتے ہیں، ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے،ہم اب ملک بھر میں دھرنے بھی دیں گے،ہم تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں,موجودہ حکومت جعلی اور بغیر میڈینٹ کے ہم پر مسلط ہے۔

 پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ فارم 47 کی حکومت بد سلوکیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،کوئی پتہ نہیں ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کر دیا جاتا ہے،شیخ وقاص سمیت تمام ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،تمام بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ہم اس فسطائیت کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین نے آرمی چیف کو پیغام دیا تھا کہ موجودہ حکومت ہمیں آمنے سامنے کرنا چاہ رہی ہے،اس کا تمام تر نقصان ملک و قوم کو ہو گا،مسلم لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو افواج کے سامنے کرنا چاہتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فی الفور الیکشن ہی ان تمام مسائل کا حل ہے،کل ہم اگلے لائحہ عمل پر اجلاس کریں گے,ہم ڈی چوک پر دھرنے سمیت دیگر امور کے کل فیصلے لیں گے،موجودہ حکومت کے پاس کوئی میڈینٹ نہیں ہے۔

مزیدخبریں