عابد چودھری: لاہور میں مالک نےبیٹے کے ساتھ ملکر کھانا ٹائم پر نہ دینے پرگھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
افسوسناک واقعہ سندر کے علاقے میں پیش آیا جہاں مالک نوید بابر نے بیٹے سے مل کر کھانا ٹائم پر نہ دینے کے باعث تشدد کیا. 12 سالہ ملازمہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور بحریہ ٹاؤن میں واقع گھر میں 3 سال سے کام کرتی تھی۔
سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمہ پر تشدد میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا. ایس ایچ او عاطف ذوالفقار کہنا ہے کہ تشدد کے باعث 12 سالہ فاخرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کر دیا گیا۔