ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم اگست سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان؟ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی

یکم اگست سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان؟ عوام کیلئے اچھی خبر آگئی
کیپشن: Petrol cheap
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مہنگائی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ،تیل 10 روپے تک سستا ہوجائے گا ۔

تفصیلات کےمطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول پرائس میں کمی کے بعد قوی امکان ہے کہ اس کا اثر پاکستان پر بھی ہوگا، نتیجتاً یکم اگست سے پاکستان بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔میڈیا پورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

 ایسے وقت میں جب کہ گزشتہ ماہ 2بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا تھا، اس مرتبہ امید ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کے نرخ میں کمی کا اثر پاکستان پر بھی پڑے گا، نتیجتاً پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی واقع ہوگی۔

 اس حوالے سے حتمی سفارشات اوگرا حکومت کو پیش کریگا، جس کے بعد ہی وزیراعظم کی ہدایت پر وزرات خزانہ 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔