ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بحرین گرفتار پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو 3ماہ بعد بھی ضمانت نہ مل سکی

 بحرین گرفتار پی آئی اے کے کنٹری منیجر کو 3ماہ بعد بھی ضمانت نہ مل سکی
کیپشن: Bahrain: PIA Country Manager
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پی آئی اے کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کی گرفتاری کا معاملہ، کنٹری منیجر اویس حنیف کو 3ماہ گزرنے کے باوجود ضمانت پر رہائی نہ مل سکی۔
کنٹری منیجر کوبحرین کی سکیورٹی نےسامان میں خیانت کے جرم میں گرفتار کیا تھا،ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا لیگل ٹیم نے کیس کی پیروی کرکے نئے شواہدات جمع کروائے ،لیگل ٹیم نے کیس کی ازسر نو تحقیقات کا آغاز کروایا ہے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی کو مسافروں کے سامان میں خیانت کا جرم ثابت ہونے پر بحرین میں پی آئی اے کے کنٹری منیجر اویس حنیف کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جس سے کرپشن، بے ضابطگیوں اور دیگر انتظامی مسائل سے تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی قومی ایئر لائن پر بدنامی کا ایک اور داغ لگ گیا تھا۔

کنٹری منیجر اویس حنیف پر مسافروں کا رہ جانے والا سامان ایئر پورٹ سے لے کر دفتر لے جانے کا الزام ہے، بحرین ایئر پورٹ قوانین کے مطابق کسی مسافر کا سامان لے جانا قانون کے مطابق جرم ہے۔