وقاض احمد: شفیق آباد پولیس کی کامیاب کارروائی ،متحرک سٹریٹ کریمنل گرفتار،شہزاد موٹر سائیکل چور و جھپٹا مار 3رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکل چوری کر کے رفو چکر ہو جاتے تھے،ملزمان موبائل فون میں مصروف لوگوں کے موبائل چھین لیتے تھے،ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل نقد رقم قیمتی موبائل،اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کی گئیں۔
ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر شہریوں سے واردات کرتے،دوران واردات ملزمان چوری کی ہوئی موٹر سائیکل کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں سرغنہ شہزاد، عبدالرشید اور سجاد شامل ہیں ،مقدمات درج کرلئے گئے۔