ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیپاٹائٹس خاموش قاتل،علاج طویل اور مشکل ہے:مریم نواز

ہیپاٹائٹس خاموش قاتل،علاج طویل اور مشکل ہے:مریم نواز
کیپشن: CM msg on Hepatitis day
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ہیپاٹائٹس ڈےپر پیغام، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائیٹس سے بچاؤ آسان ، علاج طویل اور مشکل ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ہیپاٹائٹس ڈےپر پیغام دیتے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہناتھا ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ،لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہا ہے،  آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کا صاف پانی بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، خاتمے کےلئےاجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی، ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن اور علاج کے لئے مفت ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔
عوام سے ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں،ہر شہر میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانے سےہیپاٹائیٹس اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہوگا۔