ویب ڈیسک: ہنی ٹریپ کیس کا مرکزی ملزم حسن رضا شاہ منظرعام پر آگیا جس نے اپنے بیان میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے، خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور پھر بازیاب ہونے کی ایک ایک چیز کیمرہ کے سامنے آتے بتادی۔
تفصیلات کےمطابق معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغوا کار ملزم حسن شاہ نے نجی نیوز چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے سب بتادیا کہ اُس رات کیا ہوا تھا، مرکزی ملزم حسن رضا شاہ نے کہا ہے کہ اس نےخلیل الرحمان کو اغوا نہیں کیا، اور یہ خلیل ہی تھا جو آمنہ عروج کو فون کرتا تھا اس سے دوستی تھی۔
مرکزی ملزم نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ خلیل الرحمان قمر نے اس لئے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے کیونکہ ان کی نازیبا ویڈیوز میرے پاس ہیں جہاں وہ نشے میں ہے اور وہ آمنہ عروج کو فزیکل ’ ٹچ ‘ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، خلیل الرحمان قمر کے موبائل کو سی ڈی آر نکالیں جس سے پتہ لگ جائے گا کہ وہ لڑکی اس کو فون کررہی ہے یا یہ کررہا ہے اور رہی ویڈیو کی بات بالکل اس کی ویڈیوز ہیں۔
ملزم حسن رضا شاہ نے کہا یہ ویڈیوز میں آمنہ عروج کے ساتھ فزیکل ہونا چاہتا ہے وہ اس کو ایسا کرنے سے منع کرتی ہے، ہم نے خلیل کو بتایا تھا تمہاری ویڈیوز ہیں اور ہم میڈیا پر دینے والے تھے پھر سوچا 10 محرم کے بعد دیں گے، یہ شراب پی کر بہت بدتمیزی کررہا ہے اور وہ ویڈیوز بھی آپ جلدی دیکھیں گے, مرکزی ملزم نے مزید کہا کہ خلیل الرحمان نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے کیونکہ وہ ان ویڈیوز کو واپس لینا چاہتا ہے۔