فاران یامین : لاہوریئےخبردار، ہوشیار، لاہور میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کےلئے مصنوعی ذہانت سسٹم فعال کر دیا گیا، مصنوعی ذہانت کے ذریعے ای چلان کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ٹریفک قوانین کی انفورسمنٹ کےلئے آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم فعال کردیا گیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے ای چلاننگ کا سلسلہ جاری کیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق لاہور میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے ای چالاننگ کا آغاز کردیا گیا،جنوبی ایشیاء میں پہلی بار 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے چلاننگ کا سلسلہ جاری کیاگیا۔
ٹریفک سگنل،لین لائن، سیٹ بیلٹ، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کی آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے چالاننگ جاری ہے،دھواں چھوڑتی گاڑیوں، اوورسپیڈنگ، ون وے خلاف ورزی ،رانگ ٹرن پر بھی ای چلاننگ جاری کئے جارہے ہیں۔
موٹرسائیکل پر 3 سواری کرنے سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر بھی ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے،سیف سٹی،ٹریفک پولیس کے اشتراک سے آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے چالاننگ کو موثر بنا رہے ہیں۔
گذشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 12 ہزار 948 ای چالان جاری کئے گئے،بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر 3 ہزار 874 جبکہ لین لائن سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 04 ہزار 41 چالان ٹکٹس جاری کئے۔
آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے سگنل خلاف ورزی پر 03 جبکہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 245 چالان جاری،لاہور ٹریفک پولیس نےای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کاکہناتھا موثر اور مربوط ٹریفک سسٹم کےلئے سیف سٹی کیمروں سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے، کیمروں کی مدد سے وارڈنز کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، منظم ٹریفک اور محفوظ سفر کے لئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔