مون سون کا زور دار اسپیل، لاہور میں بادل برس پڑے

28 Jul, 2024 | 09:18 AM

ذیشان اشرف/شہباز علی /افشاں رضوان:شہرکےمختلف علاقوں میں بارش,گڑھی شاہو،شیرشاہ روڈ،مکہ کالونی،بھگت پورہ اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے بادل برسنے سے خوشی سے کھل اٹھے، شہرکےمختلف علاقوں میں بارش,گڑھی شاہو،شیرشاہ روڈ،مکہ کالونی،بھگت پورہ ،باغبانپورہ،شملہ پہاڑی ،فتح گڑھ ،مغلپورہ ،جوہر ٹاؤن ، ٹاؤن شپ ، گلبرک،کالج روڈ ، شوق چوک کےاطراف بارش سے موسم سہانا ہوگیا،اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن، سمن آباد، وحدت روڈ واطراف میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلبرگ گورو مانگٹ روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز بارش ہورہی ہے، غوث الاعظم کالونی، جناح پارک ، منی مارکیٹ،جناح پارک ، کبوتر پورہ کے علاقوں میں ہر طرف بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

قبل ازیں باغوں کے شہر میں حبس اور گرمی کا راج تھا  مطلع جزوی طور پر ابر الود تھا اور 30 سے 50 فیصد بارش کے امکانات بھی موجود تھے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ محسوس 41 کیا جا رہا ہے.

دوسری جانب مون سون کے زور دار اسپیل نے اسلام آباد اور راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں انٹری دے دی ہے، جس کے بعد بارش کا سلسلہ بھی شروع اور موسم خوشگوار ہوگیا، وزیرآباد،شکرگڑھ اور مضافات میں بارش سے موسم سہانا ہے،سرائےعالمگیر،کھاریاں اورجہلم میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا، کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

  محکمہ موسمیات جڑواں شہروں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش اور ہوا سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی جبکہ بارش کا سلسلہ آئندہ کچھ دن تک جاری رہے گا اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

شہر قائد کی بات کی جائے تو وہاں مطلع ابر آلود، موسم اس وقت خوشگوار ہے،شہر میں آج درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری اضافہ متوقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے،جنوب مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،ایئرکوالٹی انڈیکس کے پیش نظر شہر کا فضائی معیار خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی بارہویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 101 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں