اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل ، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

28 Jul, 2023 | 09:41 PM

ویب ڈیسک : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کو مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کا معاملے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، جبکہ کمیٹی کو تین ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کمیٹی کے کنوینر مقرر ۔ ارکان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) معظم اعجاز، پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم ، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل اور ایچ ای سی کے مشیر پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس ڈاکٹر ایم مظہر سعید شامل ہیں ۔

کمیٹی کے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ الزامات کی مکمل اور غیرجانبدارانہ انکوائری کی جائے ،پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے معاملے کی حقائق معلوم کئے جائیں ۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذمہ داران کیخلاف اصلاحی اور تادیبی کارروائی کے علاوہ مستقبل میں جامعات میں جنسی ہراسانی کی روک تھام کیلئے تجاویز بھی اکیس روز ک اندر جمع کرائی جائیں ۔

مزیدخبریں