(ویب ڈیسک) عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلاپہنچ گئے۔ کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق کیمپ آفس میں ڈاکٹرز اور ادویات موجود ہیں، سبیل بھی لگائی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کیمپ آفس سے کی جاسکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک کیلئے لگایا گیا ہے۔
احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات مہیا کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایت پر لگایا گیا ہے۔