ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بھر کے تمام بینکوں سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا

 پاکستان بھر کے تمام بینکوں سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے تمام بینکوں سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پرٹیکس کی شرح صفر ہو گی۔

ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک بھر کے تمام بینکوں سے 50 ہزار تک رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح صفر ہو گی جبکہ 50 ہزار 500 روپے نکلوانے پر 303 روپے ٹیکس کی مد میں کاٹے جائیں گے۔  بینکوں سے رقم سے نکلوانے والے نان فائلر صارفین پر ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 0.6 فیصد کٹوتی ہو گی جبکہ ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔

سرکلر کے مطابق نان فائلرز سے 55 ہزار روپے نکلوانے پر 330 روپے اور 75 ہزار روپے نکلوانے پر 450 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔