ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  آئندہ دو روز میں ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی حصوں پر اثر انداز ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 سے 30 جولائی تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک،چکوال، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔27 سے 29 جولائی تک بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت کئی شہروں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔جب کہ 27 اور 28 مئی کو قلات، خضدار، لسبیلہ، لورالائی، ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔