قرض ادا نہ کرنے پر مقروض کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد ویڈیو وائرل کردی

28 Jul, 2023 | 06:48 PM

ویب ڈیسک :  بھارت میں ملزم نے قرض ادا نہ کرنے کی پاداش میں مقروض کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔ پولیس نے 41 سالہ ملزم کو خاتون اور اس کے شوہر کی شکایت پر حراست میں لے لیا۔ملزم نے بیوی کے سامنے مقروض شوہر کے گلے پر تیز دھار چھری رکھ کر دھمکی دی کہ اگر ابھی قرض واپس نہیں کیا گیا تو اسے قتل کردے گا۔  خاتون کے رونے پیٹنے پر ملزم اس کے شوہر کو قتل کرے سے تو باز آگیا لیکن خاتون کو شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔قرض دینے والے نے مقروض کے سامنے اس کی بیوی کو جنسی زیادتی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

مزیدخبریں