گھریلو ملازمہ پر تشدد کے خلاف اداکارہ سجل علی بھی بول پڑیں

28 Jul, 2023 | 06:33 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے خلاف اداکارہ سجل علی بھی بول پڑیں۔
 اداکارہ نادیہ جمیل نے سجل علی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں سجل نے کہا کہ ’ میری آپ سب سے درخواست ہےکہ خدا کے واسطے چھوٹے بچوں پر ظلم کرنا،  مشقت کرانا بند کریں، چائلڈ لیبر غلط اور غیر قانونی ہے، چائلڈ پروٹیکشن قانون میں یہ کام قابل سزا ہے، آپ میں سے کوئی بھی کسی چھوٹے بچے کو گھر یا باہر کام کرتے یا ظلم ہوتا دیکھیں تو اسے فوری رپورٹ کریں‘۔

انہوں نے کہا ’ہمیں یقین ہےکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو یہ تمام کام کررہی ہے مگر مجھے لگتا ہےکہ ہم سب کو مل کر ان پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ بچوں کو تحفظ دے سکیں کیونکہ ان کی عمریں کام کرنے کی نہیں کھیلنے کی ہیں‘۔ 
سجل علی کا کہنا تھا کہ ’آپ جتنا ایسے کیسز کو رپورٹ کرسکتے ہیں کریں، ہم سب مل کر ان سب چیزوں پر آواز اٹھائیں گے تو ہی ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک پہنچنا ضروی ہے اور وہ لوگ پھر ایسے کیسز پر ایکشن لے سکیں گے‘۔

مزیدخبریں