(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے خلاف اداکارہ سجل علی بھی بول پڑیں۔
اداکارہ نادیہ جمیل نے سجل علی کا ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں سجل نے کہا کہ ’ میری آپ سب سے درخواست ہےکہ خدا کے واسطے چھوٹے بچوں پر ظلم کرنا، مشقت کرانا بند کریں، چائلڈ لیبر غلط اور غیر قانونی ہے، چائلڈ پروٹیکشن قانون میں یہ کام قابل سزا ہے، آپ میں سے کوئی بھی کسی چھوٹے بچے کو گھر یا باہر کام کرتے یا ظلم ہوتا دیکھیں تو اسے فوری رپورٹ کریں‘۔
The beautiful @Iamsajalali has a message for all of us.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 27, 2023
I want to thank her from the heart because she is the only celebrity friend I turned to, to ask for a short video asking the banning of child domestic labour, who responded immediately and recorded this message.
If all… pic.twitter.com/eKUfULeYwq
انہوں نے کہا ’ہمیں یقین ہےکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو یہ تمام کام کررہی ہے مگر مجھے لگتا ہےکہ ہم سب کو مل کر ان پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ بچوں کو تحفظ دے سکیں کیونکہ ان کی عمریں کام کرنے کی نہیں کھیلنے کی ہیں‘۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ ’آپ جتنا ایسے کیسز کو رپورٹ کرسکتے ہیں کریں، ہم سب مل کر ان سب چیزوں پر آواز اٹھائیں گے تو ہی ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک پہنچنا ضروی ہے اور وہ لوگ پھر ایسے کیسز پر ایکشن لے سکیں گے‘۔