وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ

28 Jul, 2023 | 04:12 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

اس مختصر سے دورے کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورۂ یو اے ای سے متعلق وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

 
 

مزیدخبریں