وزیراعلیٰ پنجاب نے آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا

28 Jul, 2023 | 04:09 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا امام عالی مقام کی شخصیت سے صبر، ہمت، عزم اور حوصلےکا پیغام ملتا ہے، انہوں نے بتایا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا محسن نقوی کا مسجد قبلہ کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا مسجد قبلہ کی پہلی توسیع ضیا الحق، دوسری توسیع نواز شریف دور میں ہوئی اور تیسری اب ہو رہی ہے، نمازیوں اور زائرین کے لیے مسجد کی تین گنا توسیع کی گئی ہے۔

مزیدخبریں