شبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پر گامزن

28 Jul, 2023 | 11:17 AM

Read more!

کلیم اختر: نویں محرم الحرام کا شبیہ ذوالجناح کا جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے،  عزاداران نوحہ خوانی، ماتم، زنجیر زنی اور سینہ کوبی کر کے حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

کربلا کی بس اتنی ہی کہانی ہے،یزید تھا، حسینؑ ہے، نواسہؑ رسولﷺ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے لاہور سمیت  ملک بھر میں مجالس اور شبیہ و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے ، عزادار نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

نویں محرم الحرام کاپانڈوسٹریٹ اسلامپورہ سے شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح 10 بجے برآمد ہوا،جلوس سے قبل 9 بجے علامہ قمر عباس مجاہد نے مجلس  پڑھی،مجلس میں اہل بیت پرہونے والے مصائب بیان کیے گئے،مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح کاجلوس عالمگیر روڈ سے ہوتا ہوا سراج بلڈنگ چوک پر پہنچے گا،سراج بلڈنگ چوک میں مولانا سید حسن عباس نقوی کی امامت میں نمازظہرین اداکی جائیگی،عزاداران حسین جلوس کے دوران ماتم داری اورگریہ زاری کررہےہیں۔

بلاک سیداں سے جلوس نوری بلڈنگ چوک ،اسلامپورہ مین بازارسےہوتاہواپرانی انارکلی پہنچےگا،پرانی انار کلی میں مولانا سید حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز مغربین 7بجےاداکی جائے گی،نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد جلوس خیمہ سادات پہنچے گا،بعدازاں جلوس واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ اسلامپورہ پہنچے گا،سعدی روڈ اسلامپورہ پر عزاداران حسین ماتم داری کریں گے،عزاداران حسین کیلئے مرکزی راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

امام بارگاہ کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن میں نو محرم الحرام کی مجلس عزا برپا ہوئی اور شبیہ ذوالجناح برآمدہوئی،مجلس عزا میں،سید کمال حیدر رضوی نے اہل بیت کے مصائب بیان کئے ,مجلس عزا میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور شہدا کربلا کو پرسا دیا, مجلس کے بعد شبیہ ذوالجناح برآمد ہوئی جس کے بعد عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ زاری کی ۔

9 محرم الحرام کے موقع پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں خصوصا حساس شہروں اور علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولیس، رینجرز اور فوج کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ قیام امن کے لیے حساس مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کردی گئی ہے، علاوہ ازیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزیدخبریں