(ویب ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 11ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے تاہم عمران خان کا نام استعفوں کی فہرست میں شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت دیگر اہم رہنماﺅں کے استعفے بھی منظور نہیں کئے گئے ۔
جن پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظورکئے گئے ہیں ، ان میں شیریں مزاری، علی محمد خان ،فضل محمد خان، شوکت خان، فخر زمان خان ،فرخ حبیب، اعجاز شاہ، اکرم چیمہ، جمیل احمد خان شامل ہیں، ان کے علاوہ شاندانہ گلزار، عبدالشکور شاد بھی شامل ہیں۔