(علی ساہی)کیمپ جیل کا قیدی سروسز ہسپتال دم توڑ گیا،متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
کیمپ جیل کےقیدی کی شناخت 41سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے، قیدی کا جیل ہسپتال میں علاج جاری تھا کہ آج طبعیت اچانک خراب ہوئی اسے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی سنت نگر کا رہائشی تھا اورمنشیات کے کیس میں رواں ماہ ہی جیل منتقل کیا گیا تھا۔لاش کو قانونی کاروائی کےبعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔پوسٹ کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔