ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب میں یکم محرم سے دفعہ144 نافذ 

محرم الحرام،دفعہ 144،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کر دی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ کے احکامات پر بلال احمد سیکشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ رکھنے پر پابندی عائد ، محرم الحرام کے جلوس کے راستوں کے آس پاس کسی قسم کنسٹرکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، اس کے علاوہ بینرز ،پلے کارڈز اور اشتعال انگیز تقاریر پر پابندی عائدہو گئی،جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں اور دسویں محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی۔