دانیہ ملک کی والدہ عامر لیاقت کی قبر پر پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

28 Jul, 2022 | 07:12 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک : سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، ٹک ٹاکڑ دانیہ ملک کی والدہ نے عامر لیاقت کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ 

دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے بیٹی کے عدت میں بیٹھ جانے کے بعد ناصرف میڈیا کو انٹرویز دیئے گئے بلکہ اب انہوں نے بھی اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ دانیہ ملک کی والدہ عامر لیاقت کی وفات اور بیٹی کے عدت میں بیٹھنے کے بعد سے کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ سجاد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے  اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ

وہ کراچی میں موجود ہیں اور عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں واقع داماد عامر لیاقت کی قبر پر فاتحہ کے لیے گئی ہیں۔اپنی ویڈیو کے کیپشن میں دانیہ ملک کی والدہ نے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ عامر بیٹا کو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ دانیہ ملک نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز میں بحیثیت عامر لیاقت کی بیوہ بیان جاری کیا تھا کہ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے ۔اس پوسٹ میں دانیہ ملک نے عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ اور بیٹی کے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں